14 فروری، 2019، 7:17 PM

سوچی اجلاس کے ضمن میں صدر روحانی اور صدر اردوغان کی ملاقات

سوچی اجلاس کے ضمن میں صدر روحانی اور صدر اردوغان کی ملاقات

روس کے شہر سوچی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سوچی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر روحانی اور صدر اردوغان نے سہ فریقی اجلاس سے قبل دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ سوچی میں ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں روس کے صدر پوتین، ایران کے صدر روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان شرکت کریں گے اس اجلاس میں شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ محاذ کے سلسلے میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا یہ چوتھا اجلاس ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں مزید اقدامات پر غور کیا جائےگا۔ صدر روحانی روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1888123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha